Wasi Shah Ghazal Romantic Diary - Romantic Diary

Wasi Shah Ghazal Romantic Diary

Wasi Shah Ghazal Romantic Diary

Wasi Shah Ghazal Urdu

Romantic Diary 


وصی شاہ کی شاعری میں سے میری سب سے پسندیدہ غزل

باندھ لیں ہاتھ پہ سینے پہ سجالیں تم کو 
جی میں آتا ہے کہ تعویذ بنا لیں تم کو

پھر تمہیں روز سنواریں تمہیں بڑھتا دیکھیں 
کیوں نہ آنگن میں چنبیلی سا لگا لیں تم کو

کبھی خوابوں کی طرح آنکھ کے پردے میں رہو 
کبھی خواہش کی طرح دل میں بُلا لیں تم کو

جس طرح رات کے سینے میں ہے مہتاب کا نور 
اپنے تاریک مکانوں میں سجا لیں تم کو

کیا عجب خواہشیں اُٹھتی ہیں ہمارے دل میں 
کر کے منا سا ہواؤں میں اُچھالیں تم کو

ہے تمہارے لیے کچھ ایسی عقیدت دل میں
اپنے ہاتھوں میں دعاؤں سا اٹھالیں تم کو

جان دینے کی اجازت بھی نہیں دیتے ہو
ورنہ مر جائیں ابھی مر کے منا لیں تم کو

اس قدر تم پہ ہمیں ٹوٹ کے  پیار آتا ہے 
اپنی بانہوں میں بھریں مار ہی ڈالیں تم کو

اب تو بس ایک ہی خواہش ہے کسی موڑ پر تم
ہم کو بکھرے ہوے مل جاؤ سنبھالیں تمکو

Wasi Shah Ghazal