Lovely Poetry - Romantic Dairy

Lovely Poetry

Lovely Poetry
❤️پتھر ہے تیرے ہاتھ میں یا کوئی پھول ہے
جب تو قبول ہے، تیرا سب کچھ قبول ہے❤️

❤️پھر تو نے دے دیا ہے نیا فاصلہ مجھے
سر پر ابھی تو پچھلی مسافت کی دھول ہے❤️

❤️تو دل پہ بوجھ لے کے ملاقات کو نہ آ
ملنا ہے اس طرح تو بچھڑنا قبول ہے❤️

❤️تو یار ہے تو اتنی کڑی گفتگو نہ کر
تیرا اصول ہے تو میرا بھی اصول ہے❤️

❤️لفظوں کی آبرو کو گنواؤ نہ یوں عدیمؔ
جو مانتا نہیں، اسے کہنا فضول ہے❤️

❤️ #$$


Romantic Dairy Poetry

Post a Comment