Real Love - Romantic Dairy

Real Love

Real Love

‎یوں تیری آنکھوں میں بسوں کہ آنکھ کا کاجل ہو جاؤں.
‎یا تیری زلفوں سے کھیلتا ہوا سرمئی آنچل ہو جاؤں.

‎تیرے پھول سے عارض پہ بھی رہوں میں بھنورے کی طرح.
‎کے تیرے گال پہ چمکتا ہوا کوئی تل ہو جاؤں.

‎ہے میری بہتی سانسوں میں بھی تیری چاہت کی خوشبو.
‎تیری رگ رگ میں بھی میں لہو کی طرح شامل ہو جاؤں.

‎تیرے چین و قرار پہ بھی رہے فقط اختیار میرا.
‎کے تیرے سینے میں دھڑکتا ہوا میں تیرا دل ہو جاؤں.

‎بنکے ہوا جھومو تم ان فضاؤں میں جو صنم کبھی.
‎میں بھی تیرے ساتھ آسماں پہ اڑتا ہوا بادل ہو جاؤں.

‎آؤ کہ سمیٹ لوں میں یوں تجھے اپنی بانہوں میں.
‎کے تجھے بنا کے ساگر خود تیرا "ساحل" ہو جاؤں.

Romantic Dairy Poetry

Post a Comment