Poetry - Romantic Dairy

Poetry

Poetry

مجھے رنگ دے نہ سرور دے
میرے دل میں خود کواتار دے
میرے لفظ سارے مہک اٹھیں
مجھے ایسی کوئ بہار دے

‏مجھے دھوپ میں تو اپنے قریب کر
مجھے سایہ  تو  اپنا نصیب کر
میری نکہتوں  کو  عروج  دے
مجھے پھول جیسا وقار دے
‏میرا وقت  تیرا اسیر ہے
مجھے لمحہ لمحہ سنوار دے

میرے دل کی دنیا اداس ہے
نہ تو ہوش وحواس ہے
میرے دل میں آ کے ٹھر کبھی
میرے ساتھ عمر گزار دے

‏میری نیند مونس خواب کر
میرے رتجگوں کا حساب کر
میرے نام فصل گلاب کر
کبھی ایسا مجھ کو بھی پیار دے

‏میری بکھری حالت زار ہے
نہ تو چین ہے نہ قرار ہے
مجھے لمس اپنا نواز کے
میرے جسم و جاں کو نکھار دے

Romantic Dairy Poetry

Post a Comment